سعودی عربمیں مساجد سے متعلق نئی ہدایات جاری

0
123

سعودی عرب کی تمام مساجد میں تراویح اور تہجد سے متعلق نئی ہدایات جاری کردی گئیں۔ وزیر اسلامی امور عبداللطیف آل الشیخ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی تمام مساجد میں نماز تراویح ہوگی، عشاء کی نماز اور تراویح کا کل دورانیہ 30 منٹ ہوگا۔

سعودی عربمیں مساجد سے متعلق نئی ہدایات جاری

عبداللطیف آل الشیخ کے مطابق نمازی اپنی جائے نماز ہمراہ لائیں، ماسک لگائیں اور سماجی فاصلہ قائم کریں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں اتوار 11 اپریل کو رمضان المبارک کا چاند مملکت میں کہیں بھی نظر نہیں آیا لہٰذا پیر 12 اپریل کو شعبان کی 30 اور یکم رمضان منگل 13 اپریل کو ہوگی۔

سعودی حکومت نے رمضان المبارک میں بلا اجازت عمرہ کے لیے جانے والوں پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب سعودی حکومت نے رمضان المبارک میں بلا اجازت عمرہ کے لیے جانے والوں پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق حکومت رمضان المبارک میں صرف ان لوگوں کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت دے گی جو کورونا ویکسین لگواچکے ہوں گے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here