سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسز رجسٹرڈ

0
99

سعودی عرب میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 322 نئے کیسز رجسٹرڈ ہوگئے ہیں۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ 72 ہزار 732 ہوگئی۔

سعودی حکام کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 4 مریض انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 433 ہوگئی ہے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 282 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق سعودی عرب میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3لاکھ 63 ہزار 585 ہوگئی ہے۔

سعودی حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 2 ہزار714 ہوچکی ہے جن میں سے 459 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here