Wednesday, May 8, 2024
spot_img
HomeSliderعراقی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن

عراقی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن

عراقی سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد تنظیم داعش کے 16 عناصر کو گرفتار کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق عراقی وزارت داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کرکوک اور موصل کے الگ الگ مقامات پر بیک وقت انسداد دہشت گردی آپریشن کیے گئے جس کے دوران 16 داعش کے ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ 2014 میں داعش دہشت گرد گروہ نے موصل ، صلاح الدین اور انبار صوبوں پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا تھا اور دیالہ اور کرکوک کے کچھ حصوں پر بھی قبضہ کیا تھا۔ تاہم عراقی حکومت نے کچھ سالوں کے دوران بالآخر ان علاقوں کو دوبارہ آزاد کرالیا ہے۔

سابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے 9 دسمبر 2017 کو داعش کے خلاف ملک کی فتح کا اعلان کیا تھا۔ اگرچہ داعش کے اس خطے پر کنٹرول کو ختم ہوئے تین سال گزر چکے ہیں لیکن کرکوک ، موصل ، صلاح الدین اور عنبر کے دیہی علاقوں میں داعش کے حملے اب بھی جاری ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular