ملک میں کورونا وائرس کے تقریباََ دو ہزار نئے کیسز، ہلاک شدگان کی تعداد 1147 پہنچی

0
55

نئی دہلی ، مئی : ملک بھر میں کورونا وائرس ’ كووڈ -19‘ وبا کے کیسز مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا کے 1993 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 73 مریضوں کے ہلاک ہونے کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 1147 ہو گئی ہے ۔

ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک مجموعی 35043 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 111 غیر ملکی مریض شامل ہیں ۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد کے شفا یاب ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثر 564 افراد کے شفایاب ہونے کے ساتھ شفا یا ب ہونے والوں کی تعداد 8889 تک پہنچ گئی ہے ۔ وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے ۔

 

کورونا وائر س سے شدید متاثر مہاراشٹر میں حالات مسلسل تشویشناک ہوتے جا رہے ہے اور گزشتہ ایک دن میں 583 نئے کیسز کے بعد ریاست میں متاثرین کی تعداد 10498 تک پہنچ گئی ہے اور اس دوران مزید 27 افراد کے ہلاک ہونے کے بعد اس وبا سے ہلاک ہونےوالوں کی تعداد بڑھ کر 459 ہو گئی ہے ۔ وہیں ریاست میں 1773 متاثرہ مریض شفایا ب ہو چکے ہیں ۔ گجرات گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 313 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی تعداد کے معاملے میں دوسرے مقام پرہے ۔ گجرات میں متاثرین کی مجموعی تعداد 4395 ہو گئی ہے اور مزید 17 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 214 تک پہنچ گئی ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here