دہلی کمیشن فار ویمن کی چیئر پرسن سواتی مالیوال کا طلاق

0
108

نئی دہلی، 19 فروری (یو این آئی) دہلی کمیشن فار ویمن (ڈی سی ڈبلیو) کی چیئر پرسن سواتی مالیوال کا طلاق ہو گیا ہے جسے انہوں نے بے حد تکلیف دہ قرار دیا ہے۔


محترمہ مالیوال کے شوہر نوین جے ہند عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے اہم رہنما ہیں اور وہ وزیر اعلیٰ اور اے اے پی کے کنوینر اروند کیجریوال کے کافی قریبی ہیں۔ مسٹر جے ہند ہریانہ میں خاص اثر رکھتے ہیں اور وہ اےاے پی کے ہریانہ یونٹ کے صدر بھی ہیں۔

انہوں نے شوہر سے طلاق کی اطلاع ٹویٹر پر بدھ کے روز شیئر کرتے ہوئے لکھا،’ نوین کافی یاد آئیں گے‘۔انہوں نے مالک سے دعا کی ہے کہ وہ اس تکلیف سے ابھرنے کے لیے انھیں طاقت بخشے۔

ڈی سی ڈبلیو کی چیئر پرسن نے تکلیف کا اظہار کرتے ہوئے لکھا،’ جب آپ کی کہانی ختم ہوتی ہے تو وہ سب سے زیادہ تکلیف دہ لمحہ ہوتا ہے۔ میری بھی کہانی ختم ہوگئی۔ میرے اور نوین کے درمیان طلاق ہوگیا۔ کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے جب سب سے زیادہ اچھےلوگ ایک دوسرے کے ساتھ نہیں رہ سکتے۔

مجھے ہمیشہ ان کی کمی کا احساس رہے گا اور ان کے ساتھ زندگی کا گزارا ہوا وقت یاد رہے گا۔ میں ہر دن ایشور سے دعا کرتی ہوں کہ ہم اور ہمارے جیسے دوسرے لوگوں کو اس تکلیف سے ابھرنے کے لیے وہ طاقت بخشے‘ ۔

مسٹر جےہند نے 15 دسمبر کو جنسی زیادتی کے معاملوں میں چھ ماہ کے اندر پھانسی کی سزا کے مطالبے کے سلسلے میں بھوک ہڑتال پر بیٹھنے والیں محترمہ مالیوال کو ’شیرنی‘ اور ’مردانی‘ قرار دیا تھا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here