عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پرنائیڈو نے مبارکباددی

0
81

نئی دہلی، 3 مئی : نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے میڈیا برادری کو عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں صحافت کے بنیادی اصولوں کے تیئں پابند رہنا چاہئے ۔

عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پرنائیڈو نے مبارکباددی

مسٹرنائیڈو نے پیر کو یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ اطلاعاتی انقلاب کے دور میں صحافی اہم کردار ادا کرتے ہیں اور قابل اعتماد اور تصدیق شدہ حقائق سامنے لاتے ہیں ۔ وہ پورے معاشرے کو غلط معلومات سے بھی بچاتے ہیں۔

اس دور میں صحافی بھی صف اول کے واریئر رہے ہیں اور انہوں نے قابل ستائش کام سرانجام دیے ہیں ۔

مسٹر نائیڈو نے کہا ’’ عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر میڈیا سے وابستہ تمام بھائی بہنوں کو مبارکباد۔ آزاد اور غیرجانبدار میڈیا جمہوریت کا چوتھا ستون ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ وبا کے اس دور میں صحافی بھی صف اول کے واریئر رہے ہیں اور انہوں نے قابل ستائش کام سرانجام دیے ہیں ۔ ملک کے صحافیوں نےاپنی جان کو خطرے میں ڈال کرلوگوں تک مسلسل صحیح اور مستند معلومات پہنچائی ہے اور لوگوں کو کووڈ سے بچاؤ کے لئے بیدار کیا ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here