یوپی میں جمعرات تک کورونا کرفیو کی مدت

0
393

لکھنؤ ، 3 مئی : اتر پردیش میں یوگی حکومت نے کورونا انفیکشن کو بڑھنے سے روکنے کے لئے کورونا کرفیو میں مزید دو دن کی توسیع کرتے ہوئے چھ مئی صبح سات بجے تک کردیا ہے۔ اس سے قبل لاک ڈاؤن کی مدت منگل کی صبح ساتھ بجے تک تھی۔

یوپی میں جمعرات تک کورونا کرفیو کی مدت

سرکاری ذرائع نے پیر کے روز بتایا کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر ہفتہ وار پابندی کی مدت میں توسیع کی گئی ہے۔ اس دوران ضروری خدمات بحال رہیں گی۔ لاک ڈاؤن کے دوران بلدیہ اور میونسپل کارپوریشن کی ٹیمیں جگہ جگہ سینیٹائیزیشن کا کام انجام دیں گی۔ حکومت کی طرف سے لاک ڈاون میں دو دن کی توسیع کی وجہ سے اب ریاست میں پنچایتی انتخابات کے فاتحین بڑا جشن منانے سے محروم رہیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران بلا وجہ کسی کا بھی باہر نکلنا بند ہوگا۔ مطلوبہ علاقے کے لوگوں کو چھوٹ رہے گی اور آمدورفت بھی بحال رہے گی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here