ناگالینڈ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پُرامن مظاہرہ

0
141

کوہیمہ ،23دسمبر(یواین آئی)ناگالینڈ کے دیمہ پور شہر میں اسامیا طبقے نے دیمہ پور نام گھر احاطے میں شہریت ترمیمی قانون(سی اےاے)کے خلاف دھرنا دیا اور مظاہرے کئے.

دیمہ پور اسامیا طبقے کے ذریعہ اتوار کو منعقد اس احتجاجی مظاہرے میں اوپری اور نچلے آسام کے اسمیا طبقے سمیت براک وادی کے مختلف مذہبی طبقوں کے لوگ بڑی تعداد میں شامل ہوئے۔انہوں نے پارلیمنٹ کے ذریعہ پاس کئے گئے سی اے بی کو امتیازی سلوک کرنے والا بتاتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے نام گھر میں روایتی کیرتن ڈھول اور جھانجھ کی تھاپ کے ساتھ اسامیا دعا کی۔انہوں نے وزیراعظم نریندرمودی سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کو کہا۔وہ سی اےاے میں پیش نکات کی بہتر سمجھ رکھتے ہیں اور یہ پورے شمال مشرق اور آسام کےلئے نقصان دہ ہے۔
دیمہ پور نام گھر ٹرسٹ بورڈ کے سکریٹری دیپ بورکوتوکی نے نامہ نگاروں سے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ دیمہ پور کا اسامیا سماج اور ناگالینڈ میں رہنے والا طبقہ سی اےاے کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے جمہوری حقوق کا استعمال کرکے اس کےخلاف احتجاج کررہے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here