Saturday, April 27, 2024
spot_img
HomeMuslim Worldبولتے الفاط

بولتے الفاط

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

 

 

مبصر :خان محمد رضوان،یونیوسٹی آف دہلی
شاعر : ابو الخیر نشتر
عصری آہٹ نہ گنگناہٹ تھی
لفظ و معنی زبان لے ڈوبی

اس شعر کے خالق بذرگ شاعر ابو الخیر نشتر ہیں ۔آپ کا تعلق سر زمین بہار کے تاریخی شہر بتیاسے ہے، یہ شعر میں نے ان کا تازہ مجموعہ کلام ’بولتے الفاظ‘سے اخذ کیا ہے اس میں اس قسم کے اشعار بھرے پڑے ہیں۔ وہ نہ صرف ایک اچھے بذرگ شاعر ہیں بلکہ کہنہ مشق استاد شاعر ہیں ، وہ جس قدر عمدہ اور اچھے اشعار کہتے ہیں اسی قدر وہ بے حد شریف النفس انسان بھی ہیں ،ان کے اندر شاعری کا جنون آج بھی ایک نو جوان شاعر کی طرح ہے۔ وہ خوش فکر ہیں ،ساتھ ہی ان کے کلام میں عصری حسیت و آگہی کچھ الگ ہی لطٖف دیتی ہے،وہ زمانہ شناس شاعر ہیں ان کی شاعری میں ایک عہد کی داستان سنائی دیتی ہے،اپنے زمانے کرب ،ظلم وستم اور نامساعد حالات کی داستان بھی ہے،ان کا کمال یہ ہے کہ انہوں نے اپنی فکر اور خیال کی تازگی اور ندرت اظہار سے نئی نسل کو متاثر کیا ہے۔ بطور نمونہ یہ شعر دیکھیں ۔
نظر نظر میں تغافل ،قدم قدم پہ اعتاب
بہت عجیب لگے مرحلے سفر کے مجھے
ہے ارتقائی بلندی پہ آج کا انساں
خود اپنے آپ سے غافل مری نگاہ میں ہے
اس قسم کے اشعار جو اپنی پہچان آپ ہیں ان کے مجموعہ میں بے شمار ہیں ، نشتر صاحب کی شاعری اپنی الگ پہچان رکھتی ہے ، ان کے یہاں زبان وبیان اور لفظیات کا استعمال منفرد طور پر ہوا ہے، ان کا آہنگ اپنے ہم عصروں میں سب سے جدا ہے، ان کے یہاں لفظوں کا برتاو ،تراکیب ،شعری حسن اپنے ہم عصروں سے منفرد ہے ،ان کا لہجہ اور اسلوب اس قدر پر لطف اور انوکھا ہے کہ پڑھنے والا آوازوں کے درمیان یہ شناخت کرلیتا ہے کہ یہ ابو الخیر نشتر کا شعر ہے، ان کی شاعری اس طور پر بھی اہم اور خاص ہے کہ ان کے شعروں میں شعری جمالیات اور عصری داستان کے ساتھ تہذیبی ٹوٹ پھوٹ کا بھی اظہار بے حد عمدگی اور خوبصورتی کے ساتھ کیا گیاہے۔ انہوں نے اپنی شاعری کو اپنے احساسات اور خیالات سے پوری طرح ہم آہنگ کیا جو کم ہی لوگ کرپاتے ہیں ، کیوں کہ جب ب نے شاعر اس برتاو کے ساتھ شعر کہا ہے تو قاری کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ جذبات ہمارے بھی ہیں ،جب کہ شاعری کو اس طرح عوامی جذبات سے کم ہی شعرا نے مہمیز کیا ہے ۔میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک بڑی اور اچھی شاعری کی پہچان بھی ہے، یہی وجہ ہے کہ انہیں اعتبار حاصل ہے ۔
بتیا ،چمپارن کے علاقے کا ایک اہم اور معروف مردم خیز شہر ہے، جہاں ایک سے ایک شاعر وادیب پیدا ہوئے ان میں اسماعیل وحشی ،شکیل الرحمن ،ظفر مجیبی ،شعیب شمس ،ساجن بہاری، گوپال سنکھ نیپالی اور فاروق راہب قابل ذکر ہیں ،اسی طرح عصر حاضر میں پروفیسر انور پاشا،پروفیسر کوثر مظہری ،ڈاکٹر شیخ عقیل ،پروفیسر اخلاق احمد آہن ،پروفیسر مولا بخش،ڈاکٹر نسیم احمد نسیم، ڈاکٹر صفدر امام قادری ،محمدمختار وفا،ڈاکٹر ابوظہیر ربانی ،ڈاکٹر اسلم پرویز ڈاکٹر احمد کفیل ،ظفر امام ،ڈاکٹر شاکر کریمی اور شکیل احمد معین وغیرہ کانام شعری و ادبی منظرنامے پر بے حد عزت واحترام سے لیا جاتاہے ۔
سر زمین چمپارن کو تاریخ کے اوراق میں اس وجہ سے بھی خصوصی اہمیت حاصل ہے کہ یہیں سے چمپارن مومینٹ کا آغاز ہوا تھا ، گاندھی جی کا تاریخی آشرم بھی یہیں ہے، یہیں کستربا رہا کرتی تھیں اور بچیوں اور عورتوں کو پڑھایا کرتی تھیں ،عدم تعاون کی تحریک بھی یہیں سے بر پا ہوئی تھی بلکہ جنگ آزادی کے بعد سے پہلے آزادی کی آواز یہیں سے بلند ہوئی جس کی گھن گرج پورے ملک میں سنائی دی اور آزادی کا جو بادل یہاں سے اٹھا وہ پورے ملک میں برسابلکہ یہ مکہنا غلط نہ ہوگا کہ چمپارن کی سرزمین نے گاندھی کو گاندھی جی بنا دیا ۔ چمپارن کا پورے ملک پر وہ احسان ہے جس پر یہ مصرعہ صادق آتا ہے کہ ’’ وہ قرض اتارے ہیں جو واجب بھی نہیں تھے ‘‘۔
ابوالخیر نشتر خوش نصیب شاعر ہیں کہ ان کا تعلق بتیا سے ہے،اور سرزمین بتیا کو یہ فخر حاصل ہے کہ وہاں ابوالخیر نشتر جیسا بے باک ،خوش فکر اور قادر الکلام شاعر پیدا ہوا ۔آپ کا یہ کمال ہے کہ آپ نے ایک عہد کو متاثر کیا ہے انہوں نے نئی نسل کو شاعری کے میدان میں بے پناہ امکانات سے متعارف کرایا ہے،ان کی شاعری کا کما ل یہ ہے کے اس میں ہر انسان کے زندگی کی داستان پوشیدہ معلوم ہوتی ہے ۔ ان کے یہاں خیالات کی بلندی ،فکر کی پروازی اور زمین کی زرخیزی فن شاعری میں معتبر کرتی ہے ۔ یہ کتاب شاعری کے زخیرے میں ایک اہم اضافہ ہے نئی نسل کے شعرا اور وہ جو شعر ودسخن سے دلچسپی رکھتے ہیں ان کے لیے بہت کار آمد اور مفید ہے ۔اس کی طباعت عمدہ اور نفیس ہے ۔میں اس کے لیے شاعر کو دلی مباک باد پیش کرتا ہوں ۔
Email:[email protected]

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular