موسی رضا کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض

0
535

لکھنؤ :مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی لکھنؤ کیمپس کے اسکالر اور اودھ نامہ کے نائب مدیر موسی رضا ولد باقر رضا کو اردو میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا اہل قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے اپنا مقالہ ڈاکٹر عشرت ناہید ، اسسٹنٹ پروفیسر اردو کی زیر نگرانی ”عابد سہیل کے غیر افسانوی ادب کا تنقیدی مطالعہ“ کے موضوع پر مکمل کیا ۔جس کا فائنل وائیوا 6 جون 2023 کو منعقد ہواتھا۔جس میں ممتحن پروفیسر محمد کاظم (دہلی یونیورسٹی) تھے۔اس وائیوا میں صدر شعبہ اردوپروفیسر شمس الہدیٰ دریاآبادی، لکھنؤ کیمپس کی انچارج ڈاکٹر ھما یعقوب، نگراں ڈاکٹر عشرت ناہید کے علاوہ شعبہ اردوحیدر آباد ولکھنؤ کےاساتذہ کے ساتھ ساتھ دیگر شعبہ جات کے پروفیسرز اوراسکالرز نے شرکت کی۔
موسی رضا کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض کئے جانے پر سابق کارگذار وزیراعلیٰ ڈاکٹر عمار رضوی، ناقد ودانشورپروفیسر شارب ردولوی، سینئر نیوروفزیشئن ڈاکٹر اسد عباس اور اودھ نامہ کی پروپرائٹر تقدیس فاطمہ رضوی کے علاوہ لکھنؤ کیمپس کے تمام اساتذہ اور دیگر اہم ادبی شخصیات نے مبارکباد پیش کی۔موسی رضا نے اس کامیابی پرتمام رفیقان و محبان، اساتذہ بالخصوص اپنی نگراں ڈاکٹر عشرت ناہید کاشکریہ ادا کیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here