لالجی ٹنڈن نے شیوراج سنگھ کو وزیراعلی کے عہدہ کا حلف دلایا

0
119

بھوپال، 23 مارچ (یو این آئی)مدھیہ پردیش کے گورنر لالجی ٹنڈن نے آج رات یہاں گورنر ہاؤس میں مسٹر شیوراج سنگھ چوہان کو وزیراعلی کے عہدہ کا حلف دلایا۔


گورنر ہاؤس میں منعقد ایک مختصر تقریب میں مسٹر چوہان نے عہدہ اور رازداری کے لئے حلف لیا۔ اس موقع پر سابق وزیراعلی کمل ناتھ، ریاست کے بی جے پی کے سینئر عہدیداران، اراکین اسمبلی اور ریاستی حکومت کے سینئر اہلکار موجود تھے۔
کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے حلف کی تقریب سے میڈیاکو دور رکھا گیا ۔ اس پروگرام میں بہت ہی کم لوگوں کو دعوت دی گئی تھی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here