سری نگر کے ٹٹو گراؤنڈ میں ایس ایس بی کی زائد از نصف درجن بارکیں خاکستر- More than half a dozen SSB bark ashes at the Pony Ground in Srinagar

0
45

More than half a dozen SSB bark ashes at the Pony Ground in Srinagar

سری نگر:  گرمائی دارلحکومت سری نگر کے بتہ مالو میں واقع ٹٹو گراؤنڈ میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں شاسترا سیما بل (ایس ایس بی) کی زائد از نصف درجن بارکیں خاکستر ہوگئیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بتہ مالو میں واقع ٹٹو گراؤ نڈ میں ایس ایس بی کی ایک بارک سے رات کے قریب تین بجے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے آناً فاناً میں متصل بارکوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے بتایا کہ آگ پر قابو پا نے سے قبل قریب سات بارکیں خاکستر ہوئی تھیں۔
بعض رپورٹس کے مطابق آگ کی واردات میں کچھ اسلحے کو بھی نقصان پہنچا ہے تاہم سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here