کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد2.61 لاکھ سے زائد

0
62

نئی دہلی، 28 اپریل : ملک میں کورونا کا قہرتھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3.60 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، لیکن راحت کی بات یہ رہی کہ 2.61 لاکھ سے زائد افراد نے اس وبا کو شکست دی ، جبکہ تقریباََ 3300 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

کورونا سے  صحتیاب ہونے  والوں کی تعداد2.61 لاکھ سے زائد

اس دوران ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25،56،182 افراد کو کوروناکے ٹیکے لگائے گئے ۔ اس کے بعد اب تک ملک میں 14 کروڑ 78 لاکھ 27 ہزار 367 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمارکے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3،60،960 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 79 لاکھ 97 ہزار 267 ہوگئی ہے۔ اس دوران 2،61،162 مریض صحتیاب بھی ہیں۔ ملک میں اب تک ایک کروڑ 48 لاکھ 17 ہزار 371 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔

اس دوران ایکٹو کیسز میں مسلسل اضافہ ہونے سے ان کی تعداد 29،78،709 ہوگئی ہے ۔ وہیں مزید 3293 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 2, 01, 187 ہوگئی ہے۔

ملک میں شفا یابی کی شرح کم ہو کر 82.33 فیصد اور ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 16.55 فیصد ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات کم ہوکر 1.12 فیصد رہ گئی ہے۔

مہاراشٹر کورونا کےایکٹو کیسز میں سرفہرست ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز میں 2،289 کی کمی واقع ہونے سے ان کی تعداد کم ہو کر 6،74،358 رہ گئی ہے۔

اس دوران ریاست میں مزید 67752 مریضوں کے صحتیاب ہونےسے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 36،69،548 ہوگئی ہے جبکہ مزید 895 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 66179 ہوگئی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here