امریکہ میں کورونا سے اب تک 5.16 لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں

0
84

واشنگٹن، 3 مارچ : امریکہ میں جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس سے اب تک 5.16 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس وبا نے امریکہ میں ایک سخت شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک اس سے 2.8 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا سے اب تک 5.16 لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 5،16،456 اور متاثرہ افراد کی تعداد 2،87،14،851 ہوچکی ہے۔

امریکہ کی نیو یارک ، نیو جرسی اور کیلیفورنیا جیسی ریاستیں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی کورونا وائرس سے 47،818 اموات ہوئیں، جبکہ نیو جرسی میں اب تک 23،321 ،کیلیفورنیا میں 52،588 ،ٹیکساس میں 44،184 جبکہ فلوریڈا میں کووڈ- 19 سے 31،135 لوگوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ اس کے علاوہ ایلی نوائے میں 22،803 ، مشی گن میں 16،544 ، میساچوسیٹس میں 16،182 ، اور پنسلوینیا میں کورونا سے اب تک 24،062ہلاک ہوچکے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ملک میں کورونا ویکسی نیشن کی مہم بھی بڑے پیمانے پر چل رہی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here