بلیک فنگس کی وجہ ماسک میں نمی ہو سکتی ہے

0
124

سہارنپور، 21 مئی : ملک میں کووڈ۔ 19 کے مریضوں میں میوکورمائکوسس (بلیک فنگس) کے بڑھتے ہوئے معاملات کو ماسک میں نمی کو تصور کیا جارہا ہے۔

بلیک فنگس کی وجہ ماسک میں نمی ہو سکتی ہے

سینئر امراض چشم ڈاکٹر ایس ایس لال نے آج یواین آئی کے ساتھ بات چیت میں کہا ہے کہ میوکورمائکوسس(بلیک فنگس) نامی اس بیماری کے ہونے کے پیچھے طویک عرصے تک کیا گیا ماسک کا استعمال ہوسکتا ہے ۔ ماسک پر جمع ہعنے والی گندگی کے ذرات کی وجہ سے آنکھوں میں فنگل انفیکشن ہونے کا اندیشہ ہوتاہے۔ ماسک میں نمی سے اس قسم کا انفیکشن ہوسکتا ہے۔

ڈاکٹر لال نے بتایا کہ آئی سی یو میں داخل ہونے والے کووڈ۔ 19 کے مریض کو طویل عرصے تک علاج کے وقت آکسیجن لگائے جانے کی وجہ سے بھی فنگل انفیکشن ہوسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا کے مریض کو اسٹیرائڈز کی زیادہ خوراک دی جاتی ہے۔ پھر ، مریض کی شوگر کی سطح میں اضافہ ہونے سے ، اس طرح کے انفیکشن میں اضافے کا ایک بڑا اندیشہ رہتا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here