محی الد یسٰین نے ملیشیا کے وزیر اعظم کے عہدہ کا حلف لیا

0
184

کوالالمپور، یکم مارچ ؛ملیشیا کے سابق وزیر داخلہ محی الدین یاسین کو اتوار کے روز ملک کے نئے وزیر اعظم کے طور پر حلف دلایا گیا مسٹر یاسین نے روایتی ملائی ڈریس میں قومی محل میں ملیشیا کے شاہ سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ کے سامنے ملک اور عوام کی خدمت کرنے کا عہد کیا

۔2018 میں ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے وزیر اعظم بنے 94 سالہ مهاتر محمد کے 24 فروری کو اچانک استعفی دے دینے کے بعد مسٹر یاسین کو وزیر اعظم مقرر کیا گیا ہے۔ سلطان نے ہفتہ کو مسٹر یاسین کی تقرری پر مہر لگائی تھی۔
حلف برداری کی تقریب میں مسٹر یاسین کے سیاسی ساتھیوں نے بھی شرکت کی۔ملیشیا کے آٹھویں وزیر اعظم بننے والے 72 سالہ مسٹر یاسین 2009 سے 2015 کے درمیان سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کے ساتھ نائب وزیر اعظم کے طور پر کام کیا تھا۔ انہوں نے بعد میں مسٹر مهاتر کے ساتھ پیربو بیرساٹو ملیشیا (پي پي بي ایم) پارٹی قائم کی اور اس کے صدر بنے۔
انہوں نے مسٹر مهاتر کی کابینہ میں وزیر داخلہ کے طور پر بھی کام کیا۔ مسٹر مهاتر کے استعفی کے بعد مسٹر یاسین نے جوائنٹ ملیشین نیشنل آرگنائزیشن ( یو ایم این او) کے قیادت والے بارسن نیشنل سمیت اہم اپوزیشن پارٹیوں سے حمایت حاصل کی اور وزیر اعظم کے عہدہ کے امیدوار بن گئے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here