مودی کی مصر، جنوبی افریقہ کے صدور سے گفتگو

0
122

نئی دہلی؛ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی اور جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کے ساتھ کورونا وبا کے سبب پیدا شدہ صورتحال پر بات کی اور انھیں ہندوستان کی جانب سے مدد کی یقین دہانی کرائی۔


مسٹر مودی نے دونوں رہنماؤں کے ساتھ ٹیلیفون پر بات کی اور اپنے اپنے ملکوں میں اس وبا سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس بات پر اتفاق ظاہر کیا کہ ان کے سائنس داں اور ماہرین ایک دوسرے کے ساتھ کورونا سے نمٹنے کے تجربے اور اچھے طریقوں کے تبادلے کی خاطر رابطہ قائم رکھیں گے۔
وزیر اعظم نے دونوں رہنماؤں کو یقین دلایا کہ ہندوستان انھیں اس وبا سے نمٹنے کے لیے ضروری دواؤں کی سپلائی میں مدد کرے گا۔

مسٹر مودی نے صدر راما فوسا کے افریقی یونین کے صدر کے طور پر کورونا وائرس سے نمٹنے میں شراکت داری کی تعریف کی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here