نیشنل سائنس ڈے کے موقع پر مودی کی سائنسدانوں کو مبارکباد

0
121

نئی دہلی 28 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے نیشنل سائنس ڈے کے موقع پر جمعہ کے روز سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔مسٹر مودی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا،‘نیشنل سائنس ڈے ہمارے سائنسدانوں کی مہارت اور پختگی کوسلام کرنے کا موقع ہوتا ہے ۔

جدت طرازی کے تئیں ان کی حوصلہ افزائی اور تحقیق نے ہندوستان اور دنیا کی مدد کی ہے ۔ میں چاہتا ہوں کہ ہندوستانی سائنس کی ترقی جاری رہے اور ہمارے نوجوان سائنس کے تئیں تجسس و تحقیق کو فروغ دیں ’۔

قابل ذکر ہے کہ مشہور سائنسداں سی وی رمن نے 28 فروری 1928 کو رمن اثرات کی دریافت کی تھی، جس کے لیے انھیں 1930 میں انہیں نوبل انعام سے نوازا گیا تھا۔ سائنس کے تئیں نوجوانوں کی مبذول کروانے کے لیے 28 فروری کو نیشنل سائنس ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here