آسیان میں حصہ لینے کے لئے وزیر اعظم مودی بینکاک روانہ

0
173

نئی دہلی، 2 نومبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی تھائی لینڈ میں منعقد جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے سربراہی اجلاس اور علاقائی معاشی تعاون (آرسي ای پي) کے اجلاس میں حصہ لینے کے لئے ہفتہ کو تین روزہ دورہ پر بینکاک روانہ ہو گئے۔وزیر اعظم کے دفتر نے ٹوئٹ کرکے کہا’’یہ اجلاس ہندوستان کی ’ایکٹ ایسٹ پالیسی‘ کا اہم حصہ ہے‘‘۔

مسٹر مودی ہفتہ کو بینکاک کے ’نیشنل انڈور اسٹیڈیم‘ میں ہندوستانی برادری سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے ٹوئٹ کر کےکہا’’ ہندوستانی برادری کے ساتھ جڑنا ایک ایسی چیز ہے جس کا میں ہمیشہ انتظار کرتا ہوں۔عالمی وقت کے مطابق آج شام چھ بجے تھائی لینڈ میں ہندوستانی برادری سے روبرو ہوں گا۔ ان کاتھائی لینڈ کے مختلف علاقوں میں اہم تعاون ہے‘‘۔

مسٹر مودی اپنے تین روزہ تھائی لینڈ کےدورہ کے دوران آسیان کے 16 ویں اجلاس میں حصہ لیں گے۔ ساتھ ہی آرسي ای پي کے اہم اجلاس کے ساتھ ساتھ کئی دیگر اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔ وہ مشرقی ایشیا کی 14 ویں سربراہی کانفرنس میں بھی حصہ لیں گے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here