Friday, May 3, 2024
spot_img
HomeSliderدہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری

دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری

نئی دہلی ، 10 جون : قومی دارالحکومت دہلی میں جمعرات کے روز کم سے کم درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ ہی لوگوں کو گرمی سے کچھ راحت ملی ہے اور جزوی طور پر آسمان ابر آلو رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں کی توقع کی جارہی ہے ، جس سے موسم میں کچھ اور بہتری کی امید ہے ۔

دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 28.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری کے قریب رہنے کی امید ہے۔ محکمہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آئندہ ہفتے میں گرج چمک کے ساتھ بوچھاریں پڑنےاور بارش کی توقع ہے۔ آنے والے دنوں میں ویسٹرن ڈسٹربنس کی سرگرمیوں کی وجہ سے دہلی- قوی راجدھانی خطہ میں بارش کی توقع ہے۔ صبح 8.30 بجے ہوا میں نمی کی سطح 74 فیصد رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی کا ہوا کا مجموعی معیار معتدل زمرہ میں ہے۔
آئی ایم ڈی نے بتایا کہ بدھ کے روز دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 31.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، جو اس سال کا کم سے کم درجہ حرارت تھا ، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular