لداخ یونین ٹریٹری میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، کسی نقصان کی اطلاع نہیں- Mild tremors in Ladakh Union Territory, no damage reported

0
98

Mild tremors in Ladakh Union Territory, no damage reported

سری نگر:  لداخ یونین ٹریٹری میں منگل کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق لداخ یونین ٹریٹری میں منگل کی صبح 11 بجکر 27 منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کا مرکز لداخ کا ہی کوئی علاقہ تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.0 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
بتادیں کہ جموں کشمیر اور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔
کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور ماہر ارضیات پروفیسر طلعت احمد نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ زون پانچ میں آنے والے علاقوں کو ہمیشہ ایک بڑے زلزلے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔
انہوں نے کہا: ’چھوٹے چھوٹے پیمانے پر آنے والے زلزلے ایک اچھی بات ہے کیونکہ اس سے وقت وقت پر دباؤ کم ہوتا ہے کہ ہم ایک تباہ کن زلزلے سے بچ سکیں‘۔
قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر میں8 اکتوبر 2005 کو ایک قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں ایل او سی کے آرپار زائد از 80 ہزار لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی اور بے تحاشا مالی نقصان ہوا تھا۔ ریکٹر اسیکل پر اس زلزلے کی شدت 7.6 ریکارڈ ہوئی تھی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here