جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں مائیک پینس کی شرکت کا فیصلہ

0
147

واشنگٹن،20 جنوری ؛امریکی نائب صدر مائیک پینس آج نومنتخب صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

وائٹ ہاؤس نے اس کی تصدیق کی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ذریعہ منگل کو جاری کردہ مسٹر پینس کے بارے میں کہا گیاہے کہ ’’نائب صدر مائک پینس اور ان کی اہلیہ 59 ویں تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے‘‘۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here