جرمنی میں کورونا سے متعلق پابندیوں میں نرمی : میرکل

0
130

برلن ، 4، مارچ : جرمنی میں حکومت نے 8 مارچ سے ان صوبوں میں عائد پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے جہاں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد کم ہے۔ جرمنی کی چانسلر انگیلا میرکل نے بدھ کے روز صوبوں کے سربراہوں سے بات چیت کے بعد یہ اطلاع دی۔

جرمنی میں کورونا سے متعلق پابندیوں میں نرمی : میرکل

محترمہ میرکل نے کہا ’’ اسے صوبے یہاں ہرہفتہ 10 ہزار افراد پر کورونا وائرس کے 50 سے بھی کم نئے کیسز سامنے آرہے ہیں ، ان علاقوں میں 8 مارچ سے پرچون دکانوں کو کھولا جاسکتا ہے ۔

اس کے علاوہ کچھ صوبوں میں میوزیم ، گیلریوں ، چڑیا گھروں اور پارکوں کو کھولنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔ تاہم یہاں صرف محدود تعداد میں لوگوں کو آنے کی اجازت ہوگی۔

واضح ر ہے کہ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق جرمنی میں اب تک کورونا وائرس کے 24،72،896 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے ، ملک میں اس وبا کی وجہ سے 71،073 افراد ہلاک ہوگئے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here