صدف جعفرکے بچوں اور کنبہ والوں سے ملیں پرینکا

0
480

لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری اور ریاستی انچارج پرینکا گاندھی نے گزشتہ دنوں شہریت ترمیم ایکٹ کےخلاف ہوئے مظاہرہ کے دوران گرفتار کی گئی صدف جعفرکے بچوں اور کنبہ والوں سے ملاقات کی۔

  پرینکاگاندھی نے سوشل میڈیاپر جیل میں بند صدف جعفر کے بچوں کے ساتھ تصویر شیئرکرتے ہوئے ریاستی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے لکھاکہ اترپردیش حکومت نے بربریت کی ساری حدیں پار کر دیں۔ کانگریس کارکن صدف جعفر ویڈیو میں پولیس سے تشدد پھیلانے والے لوگوں کو گرفتار کرنے کی بات کہہ رہی تھیں۔

پولیس نے صدف پر بے بنیاد الزام لگاکر جیل میں ڈال دیا ہے۔ ایک دیگر ٹوئٹ میں انہوں نے لکھاکہ صد ف کے دونوں بچے اپنی ماں کی رہائی کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

اس حکومت نے بچوں کو اپنی ماں سے، بوڑھوں کو اپنے بچوں سے جدا کر کے رکھا ہے۔ واضح ہوکہ گزشتہ ۱۹؍دسمبرکو شہریت ترمیم قانون کے خلاف مظاہرہ کے دوران پولیس نے کانگریس رہنما صدف جعفر کو گرفتارکر لیا تھا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here