اسمبلی انتخابات میں تنہا میدان میں اترے گی مایاوتی

0
123

لکھنو:15مارچ : بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ ان کی پارٹی پنچایت انتخاب کو پوری مضبوطی کے ساتھ 2022 میں اسمبلی انتخابات بھی اکیلے لڑے گی

اسمبلی انتخابات میں تنہا میدان میں اترے گی مایاوتی

 محترمہ مایاوتی نے پیر کوپارٹی کے فاونڈر کانشی رام جینتی کی 87ویں پر انہیں گلہائے عقیدت پیش کرنے کے بعد یہاں میڈیا نمائندوں سے کہا کہ اگلے سال اسمبلی انتخاب اکیلے ہی لڑے گی اور ہم پنچایت انتخاب بھی پوری مضبوطی کے ساتھ لڑیں گے اور کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے۔

انہوں نے مرکزی حکومت کو کسان مخالف بتاتے ہوئے کہا کہ اسے تینوں زرعی قوانین واپس لے لینے چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ہماری پارٹی پورے طور سے کسانوں کی اس مطالبے کے ساتھ کھڑی ہے۔

محترمہ مایاوتی نے کہا کہ دوسری پارٹیوں کی طرح ہ دکھاوٹ و بناوٹ اور پونجی پتیوں کے دم پر فضول خرچی وغیرہ سے کافی دور ہے۔ ہماری پارٹی بات۔ بات پر دھرنا مظاہرہ کر کے میڈیا میں غلط صحیح چھائے رہنے کی کوشش، زیادہ شور شرابہ و تمام وغیرہ کرنے والی پارٹی نہیں ہے۔

ریاست میں چینی ملوں کو فروخت کئے جاے کے سوال پر محترمہ مایاوتی نے کہا کہ مرکز ہو یا ریاست، سبھی حکومتیں اس قسم کے فیصلے کرتی رہتی ہے۔ ان کی حکومت میں بھی بند چینی ملوں کو فروخت کا فیصلہ کسی وزیر یا کسی وزیر اعلی کا ذاتی فیصلہ نہیں تھا۔بلکہ یہ کابینہ کا اجتماعی فیصلہ تھا اور ایسا کرتے وقت سبھی قاعدے۔قانون اور اصولوں وغیرہ پر عملدرآمد کیا گیا تھا۔

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے اترپردیش میں سرگرمیوں کے سوال پر انہیں کہا کہ ملک میں جمہوریت ہے اور ہر پارٹی کو اپنے حساب سے اتحاد وغیرہ کرنے کا حق ہے۔کانگریس ریاست میں کس سے اتحاد کرتی ہے یا تنہا لڑتی ہے یہ تو ان کا اپنا فیصلہ ہے لیکن بی ای سپی اکیلے اپنے دم پر پنچایت اور اسمبلی انتخابات لڑے گی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here