عاشق کے بجائے دوسرے نوجوان سے شادی۔ نئی نویلی دلہن نے سسرالی مکان میں پھانسی لے لی

0
128

حیدرآباد: عاشق کے بجائے دوسرے نوجوان سے شادی کرنے پر ایک نئی نویلی دلہن نے سسرالی مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ورنگل اربن ضلع کے مانکیاپورم میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق ضلع کے نارائن گری کی رہنے والی لڑکی راوالی،کی شادی اسی ضلع کے مانکیا پورم دیہات سے تعلق رکھنے والے راجو سے 16دن پہلے ہوئی۔اس نے عاشق کے بجائے مرضی کے خلاف دوسرے نوجوان سے شادی کرنے پر کل شب اپنے سسرالی مکان میں یہ انتہائی اقدام کیا۔اس نے خودکش نوٹ میں لکھا کہ اس کی موت کے کوئی بھی ذمہ دار نہیں ہیں۔اس نے لکھا کہ کسی کا بھی مذہب،ذات نہیں دیکھنی چاہئے۔راولی نے اپنے اس انتہائی اقدام کیلئے شوہر سے معذرت خواہی بھی کی۔اس نے اس سوسائیڈ نوٹ کو تحریر کرنے کے بعد فین سے پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔نوبیاہتا دلہن کے والدین اور رشتہ داروں پر اس واقعہ کے ساتھ ہی غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here