Saturday, April 27, 2024
spot_img
HomeMarqueeبابری مسجد کی یوم شہادت پر سیکورٹی انتظامات سخت کرنے کی وزیرا...

بابری مسجد کی یوم شہادت پر سیکورٹی انتظامات سخت کرنے کی وزیرا علیٰ کی ہدایت

کلکتہ/3 دسمبر(یو این آئی)وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بابری مسجد کی یوم شہادت 6دسمبر کے موقع پر ریاست میں امن وامان کے قیام کیلئے پولس افسران کو سخت سیکورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے وزیرا علیٰ نے واضح لفظوں میں پولس افسران سے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی گڑبڑی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ریاست کے تمام اضلاع کے پولس افسران ایس پی، پولس سپرنڈنٹ،آئی جی اور ڈی آئی جی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے دوران وزیرا علیٰ نے کہا کہ اس دن کوئی بھی ایسا پروگرام منعقد کرنے کی اجازت نہ دیں جس سے ریاست میں لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ پیدا ہوا۔وزیر اعلیٰ نے پولس افسران سے کہا کہ ہرایک تھانے کے ماتحت علاقوں کی سخت نگرانی کی جائے۔

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاست میں کئی ایسی تنظیمیں ہیں جو فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کررہی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ مہینے ہی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی قضیہ پر اپنا فیصلہ سنایاہے جس میں مسلم فریق کے حق ملکیت کو خارج کردیا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular