Saturday, April 27, 2024
spot_img
HomeMarqueeایران ،سعودی عرب کے درمیان بڑھتی کشیدگی

ایران ،سعودی عرب کے درمیان بڑھتی کشیدگی

ریاض ،22ستمبر(یو این آئی) آرامکو کے پلانٹوں پر حملوں کے بعد خطہ میں نئی کشیدگی کا خطرہ بڑھ گیا ہے سعودی عرب نے ایران کو تیل کی تنصیبات پر حملوں کا ذمے دار قرار دیاسعودی وزیرمملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ پورا یقین ہے کہ حملہ یمن سے نہیں شمال کی جانب سے کئے گئے۔ حملوں میں عالمی توانائی کی سیکورٹی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اپنے اتحادیوں سے آئندہ کے اقدام پر مشاورت کررہا ہے، تحقیقات کے نتائج کے منتظر ہیں۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ ایران پر پابندیاں امریکی ڈپریشن کی علامت ہیں، ایک ہی ادارہ پر بار بار پابندیوں سے ظاہر ہے امریکی دباؤ کی پالیسی ناکام ہوگئی ہے۔
ادھر پاسداران انقلاب نے متنبہ کیا ہے کہ جس ملک نے بھی ایران پر حملہ کیاتو اسے میدان جنگ بنا دیں گے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular