ممتا نے کورونا کی دوسری لہر کو مودی کی پیدا کردہ تباہی کا نتیجہ بتایا

0
68

کلکتہ 22اپریل : وزیر اعظم نریندر مودی کی سخت تنقید کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر ’’نریندر مودی کی تیار کردہ تباہی کا نتیجہ ہے جنوبی دیناج پور کے بالورگھاٹ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال کو چلانے کےلئے صرف بنگالی انجن کافی ہے ۔یہاں ڈبل انجن کی ضرورت نہیں ہے ۔

ممتا نے کورونا کی دوسری لہر کو مودی کی پیدا کردہ تباہی کا نتیجہ بتایا

ممتا بنرجی نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر بہت ہی شدید ہے ۔میں یہ کہوں گی یہ مودی کی تیار کردہ لہر ہے ۔ملک میں انجیکشن اور آکسیجن کی قلت ہے ۔ان اشیا کی شدید قلت کے باوجود نریندر مودی نے دوائیوں اور ویکسین بیروب ممالک بھیجے ہیں ۔صر ف اپنی ناموری کےلئے مودی نے لوگوں کی جانوں کو تباہ کردیا ہے ۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ انتخاب بنگال کو بچانے اور بنگال کی ماں اور بہنوں کی عزت کو بچانے کی لڑائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری ریاست بنگال کے انجن حکومت سے چلے گی ، نہ کہ مودی کی ڈبل انجن حکومت۔ ہم گجرات کو اپنی ریاست پر قبضہ کرنے یا اسے دہلی سے چلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ بنگال پر بنگالی حکمرانی کریں گے۔خیال رہے کہ بی جے پی ڈبل انجن بول کر یہ تاثر دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ ریاست اور مرکز میں ایک ہی حکومت ہونی چاہیے ۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی شہریت ترمیمی ایکٹ یا پھر این آر سی پر مختلف جگہ پر الگ الگ باتیں کہہ رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے مہاجرین کو زمین کا حق دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہاجرین ہندوستان کے شہری ہیں ۔اس لئے انہیں فکرکرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔میں چوکیدار کی حیثیت سے کام کررہی ہوں ۔

ممتابنرجی نے کہا کہ بائیں بازو ، کانگریس اور آئی ایس ایف اتحاد کے امیدواروں کو ووٹ نہ دیں۔بنرجی نے کہا کہ مرکز نے سات ماہ قبل ہی کہا تھا کہ وبائی مرض کم ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب مغربی بنگال میں انتخابات ہورہے ہیں ، بی جے پی دوسری ریاستوں کے لوگوں کو لا رہی ہے اور یہاں کے لوگوں میں انفیکشن پھیلا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں بنگال حکومت کو کورونا وبا پر قابو پانے میں مشکلات آرہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی سرکاری عمارتوں کا استعمال کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ آئسو لیشن وار ڈ بنانے میں ہمیں مشکلات آرہی ہے ۔

ممتابنرجی نے کہا کہ ان کی حکومت نے کورونا مریضوں کےلئے بیڈ کی تعداد میں اضافہ کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جن مریضوں میں شدید علامات نہیں ہیں وہ گھروں میں ہی رہ کر علاج کرائیں ۔ایسے مریض شام 6بجے آکر اپنا ووٹ کاسٹ کریں ۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی شہریت ترمیمی ایکٹ یا پھر این آر سی پر مختلف جگہ پر الگ الگ باتیں کہہ رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے مہاجرین کو زمین کا حق دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہاجرین ہندوستان کے شہری ہیں ۔اس لئے انہیں فکرکرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔میں چوکیدار کی حیثیت سے کام کررہی ہوں ۔

اسے بھی پڑھیں

بنگال کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں مودی اور ممتا :راہل گاندھی

نندی گرام میں جیت حاصل کرنے کا ممتا کا دعویٰ

ہاتھرس جیسے واقعات پر امیت شاہ نے کچھ نہیں کیا : ممتا بنرجی

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here