معروف اسلامی اسکالر وحیدالدین خان انتقال کرگئے

0
114

نئی دہلی، 22 اپریل: ہندوستان کے معروف اسلامک اسکالر اور پدم بھوشن سے سرفراز مولانا وحیدالدین خان کابیتی روز انتقال ہوگیا۔
وہ 96 برس کے تھے۔

معروف اسلامی اسکالر وحیدالدین خان انتقال کرگئے

ان کی پیدائش یکم جنوری 1925ء کو بڈھریا اعظم گڑھ، اتر پردیش میں ہوئی۔ وہ مدرسۃ الاصلاح اعظم گڑھ کے فارغ التحصیل عالم دین، مصنف، مقرر اورمفکرتھے۔ وہ اسلامی مرکز نئی دہلی کے چیرمین اور ماہ نامہ الرسالہ کے مدیر تھے۔

وہ 1967ء سے 1974ء تک الجمعیۃ ویکلی(دہلی) کے مدیر رہ چکے ہیں۔ آپ کی تحریریں بلا تفریق مذہب و نسل مطالعہ کی جاتی ہیں۔ خان صاحب پانچ زبانیں جانتے ہیں (اردو، ہندی، عربی، فارسی اور انگریزی) ان زبانوں میں لکھتے اور بیان دیتے تھے۔

ٹی وی چینلوں میں آپ کے پروگرام نشر ہوتے رہے ہیں۔ مولانا وحیدالدین خاں عام طور پر دانشور طبقہ میں امن پسند مانے جاتے ہیں۔ ان کا مشن ہے مسلمان اور دیگر مذاہب کے لوگوں میں ہم آہنگی پیدا کرنا۔ اسلام کے متعلق غیر مسلموں میں جو غلط فہمیاں ہیں انہیں دور کرنا۔ مسلمانوں میں مدعو قوم (غیر مسلموں) کی ایذا وتکلیف پر یک طرفہ طور پرصبر اور اعراض کی تعلیم کو عام کرنا ہے جو ان کی رائے میں دعوت دین کے لیے ضروری ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here