لکھنو:عازمین حج کا پہلا قافلہ حج بیت اللہ کے لئے روانہ

0
984

لکھنو:21مئی:اترپردیش کی راجدھانی لکھنو میں واقع چودھری چرن سنگھ انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے ریاست سے حج بیت اللہ کے لئے عازمین حج کا پہلا قافلہ آج روانہ ہوگیا۔ ریاست سے آج دو طیارے عازمین کو لے کر روانہ ہونگے۔ پورے دنیا سے عازمین حج کو لے کر جانے والے طیاروں میں یہ سب سے پہلا طیارہ ہوگا جو مدینہ منورہ پہنچےگا۔
پہلے سے طے شدہ ٹائم ٹیبل کے مطابق 288عازمین حج کے پہلے قافلے کو لے کر جانے والے طیارہ 12:00چودھری چرن سنگھ انٹرنینشل ائیر پورٹ سے اپنی پرواز بھری۔ مولانا علی میاں میموریل حج ہاوس سروجنی نگر لکھنو پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے امام عیدگاہ مولانا خالد رشید فرنگی محلی و مرکزی وزیر کوشل کشور، اترپردیش حکومت کی جانب سے دانش آزاد انصاری،حج کمیٹی کے چیئرمین محسن رضا نے ہری جھنڈی دکھا کر عازمین کے قافلے کو روانہ کیا۔عازمین حج ہاوس سےبطور بس ائیر پورٹ پر پہنچیں گے۔اس سے قبل عازمین حج کو مبارک سفر کے لئے رخصت کرنے کے لئے حج ہاوس تشریف لائے اہل خانہ نے آبدیدہ آنکھوں کے ساتھ گلے مل کر و ہاتھ ہلا کر روانہ کیا۔
اس موقع پر ان لوگوں نے عازمین حج کو مبارک باد دیتے ہوئے ملک و ریاستی حکومت و حج کی سروس میں لگے ہوئے لوگوں کے لئے ملک کی فلاح و بہبود و ترقی کی دعا کرنے کی گزارش کی۔ائیر پورٹ پر مسافروں کے طیارے کا افتتاح لکھنو کے ڈی ایم نے فیتہ کاٹ کرکیا۔اس موقع پر ائیر پورٹ پر سدعی حکومت و سعوی ائیر لائنس کے افسران، ائیر پور اتھارٹی، کسٹم امیگریشن و حج کمیٹی کے افسران نے پھولوں کی بارش کر کے عازمین حج کو روانہ کیا۔
پہلے طیارے کے ذریعہ سفر حج کے لئے روانہ ہوئے 288عازمین میں 149مرد اور 139خواتین شامل ہیں۔اس طیارے میں سب سے زیادہ 150عازمین حج لکھنو و 94زائرین بارہ بنکی کے ہیں۔اسی طیارےمیں ہائی کورٹ کے جج عبد المعین اپنے کنبے کے ساتھ حج بیت اللہ کے عزم کے ساتھ روانہ ہوئے ہیں۔وہیں آج ہی کے دن روانہ ہونے والے دوسرے طیارے میں 282عازمین تھے جن میں 151 مرد اور131خواتین شامل ہیں۔قابل ذکر ہے کہ سروجنی نگر واقعہ علی میاں میموریل حج ہاوس میں عازمین حج کے قیام و طعام کا انتظام ہے۔حج ہاوس میں ہی سعودی ائر لائنس کے کاونٹر بھی بنائے گئے اس سے عازمین حج اپنا سامان جمع کر کے حج ہاوس میں ہی چیک ان کراسکیں گے۔
ملحوظ ر ہے کہ حج بیت اللہ۔2023 کے تحت اترپردیش سے اس بار کل25444عازمین حج سفرکریں گے۔اترپردیش میں کل 26786امیدواروں نے درخواست دی تھی جن میں سے 1342افراد نے کن ہی وجوہات کی بنیاد پر اپنے فارم واپس لے لئے تھے۔ان مجموعی تعداد میں سے 12070عازمین غازی آباد حج ہاوس کے تحت دہلی سے سفر طے کریں گے جبکہ10901عازمین لکھنو سے روانہ ہونگے۔2473عازمین وارانسی سےروانہ ہونےوالے تھے لیکن کچھ تکنیکی وجوہات کی وجہ سے اب انہیں بھی لکھنو سے ہی سفر کرنا پڑےگا۔

یواین آئی

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here