لال قلعہ تشدد واقعہ: جموں سے ایک کسان لیڈر سمیت دو افراد دلی پولیس کے ہاتھوں گرفتار- Lal Qila violence incident: Two persons including a farmer leader from Jammu arrested by Delhi Police

0
122

Lal Qila violence incident: Two persons including a farmer leader from Jammu arrested by Delhi Police

جموں: دلی پولیس کی ایک ٹیم نے جموں سے یوم جمہوریہ کے موقع پر پیش آنے والے لال قلعہ تشدد واقعے میں مبینہ طور ملوث ہونے کے پاداش میں ایک کسان لیڈر سمیت دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے منگل کے روز بتایا کہ دلی پولیس کی کرائم برانچ ٹیم نے جموں پولیس کی مدد سے پیر کی شام جموں سے ایک کسان لیڈر سیمت دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
گرفتار شدگان کی شناخت 45 سالہ مہیندر سنگھ ساکن چھاتھہ جموں، جو جموں و کشمیر یونائیٹڈ کسان فرنٹ کے چیئرمین ہیں اور 23 سالہ مندیپ سنگھ ساکن گول جگرال جموں کے بطور ہوئی ہے۔
دلی کرائم برانچ کے مطابق دونوں گرفتار شدگان نے لال قلعہ تشدد واقعے میں اہم کردار اد کیا تھا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ دونوں کو دلی منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
دریں اثنا مہیندر سنگھ کے اہلخانہ اور دیگر رشتہ داروں نے پیر کی شام دیر گئے ستوری چوک میں گرفتار شدگان کی فوری رہائی کے لئے احتجاج درج کیا۔
مہیندر سنگھ کی اہلیہ نے میڈیا کو بتایا: ’میرے شوہر کو ایک پولیس افسر نے گاندھی نگر پولیس اسٹیشن پر طلب کیا اور اس کے بعد ان کا فون بند آرہا تھا‘۔
انہوں نے کہا کہ پھر ہمیں معلوم ہوا کہ انہیں گرفتار کرکے دلی منتقل کیا گیا ہے۔
ان کا دعویٰ تھا کہ لال قلعہ میں جس دن تشدد کا واقعہ پیش آیا اس دن ان کے شوہر وہاں موجود نہیں تھے۔
ادھر مذکورہ دو افراد کی گرفتاری کے خلاف لوگوں نے منگل کے روز یہاں جموں- پٹھان کوٹ قومی شاہراہ کو بند کرکے احتجاج درج کیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here