آئی آئی ٹی اختراعات اور تخلیقی نظریات کا مرکز: کووند

0
174

روڑکی‘ 4 اکتوبر(یو این آئی) صدر رام ناتھ کووند نے کہا ہے کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی(آئی آئی ٹی)جیسے ادارے صرف تعلیم کا مرکز نہیں بلکہ اختراعات اور تخلیقی نظریات کا گڑھ بھی ہیں مسٹر کووند نے آج یہاں آئی آئی ٹی کے کنووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحقیق‘ اختراع اور تخلیقی نظریات کے ذریعہ قومی اہداف کو حاصل کرنے اور انسانیت کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ طویل مدت میں ہماری کامیابی انٹرپرنیورشپ او ر نئے نئے نظریات کے کلچر کے فروغ پر منحصر ہے۔ ہمیں اختراعات اور تخلیقیت کو فروغ دینا چاہئےصدر نے کہا کہ سائنس اور ٹکنالوجی اداروں میں طلبہ کی تعداد کافی کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ”ہمیں سائنس اور ٹکنالوجی اداروں میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں طلبہ کے داخلے کے لئے ضروری قدم اٹھانے چاہئیں۔ جب ایسا ہوگا ہماری سائنسی حصولیابیاں بہت زیادہ ہوں گی۔“

مسٹر کووند نے کہاکہ انہوں نے جون 2018میں گورنروں کے کانفرنس میں مشورہ دیا تھا کہ یونیورسٹیوں کو’یونیورسٹی سوشل ریسپانسبلیٹی‘ اپنانے پر غور کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کرمسرت ہورہی ہے کہ آئی آئی ٹی روڑکی کے طلبہ کمیونٹی کاموں میں سرگرم حصہ لے رہے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here