Tuesday, March 24, 2026
spot_img
HomeMarqueeکاس گنج:بس-پک اپ میں ٹکر،2کی موت،17زخمی

کاس گنج:بس-پک اپ میں ٹکر،2کی موت،17زخمی

کاس گنج: اترپردیش کے ضلع کاس گنج کے سورو علاقے میں پک اپ اور اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس کے درمیان ہوئی ٹکر میں دو عقیدت مندوں کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 17افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس نے یہاں بتایا کہ عقیدت مند سوروں سے گنگا اسنان کر کے لوٹ رہے تھے۔ سوروں کے آگرہ بریلی شاہرہ پر محلہ نگر کے نزدیک یہ حادثہ پیش آیا ۔زخمیوں کو کاس گنج کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔سبھی عقیدت مند مین پوری کے رہنے والے ہیں۔ دونوں مہلوکین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular