Sunday, April 28, 2024
spot_img
HomeMarqueeکملیش کی بیوی ہندو سماج پارٹی کی صدر مقرر

کملیش کی بیوی ہندو سماج پارٹی کی صدر مقرر

لکھنؤ‘ 26 اکتوبر (یو این آئی) کملیش تیواری کی بیوی کرن تیواری کو ہندو سماج پارٹی کا نیا صدر مقرر کیا گیا ہے۔
پارٹی کی طرف سے یہاں جاری ایک بیان میں اس کی اطلاع دی گئی ہے۔ ہندوسماج پارٹی کے صدر کملیش تیواری کو پچھلے 18اکتوبر کو لکھنؤ میں ان کی رہائش گاہ پر قتل کردیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق گجرات کے سورت سے آئے دولوگوں نے ان کا قتل کردیا۔ دونوں کو گذشتہ 22اکتوبر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ وزیر اعلی یوگی ادیتیہ ناتھ نے گذشتہ بدھ کو کملیش تیواری کی اہلیہ کوپندرہ لاکھ روپے کی مالی مدد دی تھی اور قتل کے اس معاملے کی سماعت فاسٹ ٹریک عدالت میں چلانے کا حکم دیا تھا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular