Saturday, March 7, 2026
spot_img
HomeInternationalکیپٹل ہل تشدد کے لئےجانسن نے ٹرمپ کی مذمت کی

کیپٹل ہل تشدد کے لئےجانسن نے ٹرمپ کی مذمت کی

لندن:  برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے کیپٹل ہل میں رونما ہوئے پرتشدد واقعہ کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مذمت کی اور کہا ہے کہ امریکی صدارتی عہدے کے انتخابات پرشک وشبہات پیدا کرنا اور حامیوں کو کیپٹل ہل میں پرتشدد واقعات کے لئے اکسانا مکمل طور پر غلط ہے اور میں ان کے اقدامات کی مذمت کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ امریکی صدارتی

انتخابات کے نتائج کا اعلان ہونے سے قبل کیپیٹل ہل عمارت (پارلیمنٹ ہاؤس) میں ٹرمپ کے حامیوں کی طرف سے برپا کئے گئے تشدد میں چار افراد کی موت ہوئی ہے ۔
مسٹر جانسن نے جمعرات کے روز کیپیٹل ہل واقعے کی مذمت کی اور پرامن اور منظم طریقے سے اقتدار کی منتقلی کی اپیل کی ۔ انہوں نے مسٹر جو بائیڈن کے امریکہ کے صدر منتخب ہونے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے جمہوریت مضبوط ہوئی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular