کورونا وائرس: جموں اور سانبہ میں پرائمری اسکول 31 مارچ تک بند

0
93

جموں، 7 مارچ (یو این آئی) جموں کشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں دو متاثرین میں کورونا وائرس کے قومی علامات وامکانات پائے جانے کے پیش نظر انتظامیہ نے جموں اور سانبہ اضلاع کے تمام سرکاری وغیر سرکاری پرائمری اسکولوں کو ماہ رواں کی 31 تاریخ تک بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔انتظامیہ نے جموں کشمیر میں بائیو میٹرک حاضری نظام کو بھی 31 مارچ تک معطل کر دیا ہے۔


جموں کشمیر انتظامیہ کے ترجمان روہت کینسل نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جموں میں دو مریضوں کے ٹیسٹ رپورٹس آئے ہیں جن کے مطابق ان میں کورونا وائرس ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں متاثرین گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں علاحدہ وارڈس میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ دونوں متاثرین بغیر اجازت کے ہسپتال چھوڑ کر چلے گئے تھے اب انہیں واپس لایا گیا ہے۔

انہوں نے لوگوں سے گھبرانے کے بجائے تعاون اور احتیاط کرنے کی اپیل کی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here