مکیش امبانی کے جیو پلیٹ فارم میں 43574 کروڑ کی سرمایہ کاری کرے گی فیس بک

0
109

ممبئی، 22 اپریل ( یواین آئی ) دنیا کی معروف سوشل نیٹ ورکنگ کمپنی فیس بک نے ہندوستانی سرمایہ دار ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل ) کے مالک مکیش امبانی کے جیو پلیٹ فارم میں بدھ کے روز 43574 (5.7 ارب ڈالر) کروڑ روپے کی بڑی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

ریلائنس جیو کی جانب سے آج جاری بیان میں اس کا اعلان کیا گیا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جیو پلیٹ فارم میں فیس بک 43،574 کروڑ کی سرمایہ کاری 9.99 فیصد حصص کے لئے کرے گی ۔

جیو نے سرمایہ کاری پر کہا’’ فیس بک اور جیو کا سودا کئی معنوں میں بے مثال ہے اور یہ ٹیکنالوجی کمپنی میں اتنی کم حصہ داری کے لئے سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے ۔ ہندوستان میں کسی ٹیکنالوجی کمپنی میں یہ اب تک کی سرمایہ کاری کی سب سے زیادہ رقم ہے‘‘ ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here