جھارکھنڈ میں 18سیٹوں پر پولنگ ختم ،دوپر جاری ،کل 59اعشاریہ 27فیصد پڑے ووٹ

0
204

رانچی ،7دسمبر(یواین آئی)جھارکھنڈ میں دوسرے مرحلہ کی 20اسمبلی سیٹوں میں سے اٹھارہ پر آج سہ پہر تین بجے پولنگ ختم ہوگئی اور اس دوران سبھی سیٹوں کےلیے کل 59اعشاریہ 27فیصدووٹر ز نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

ریاستی دفتر کے ذرائع نے یہاں بتایاکہ ان بیس سیٹوں پر سخت حفاظتی بندوبست کے بیچ آج صبح سات بجے پولنگ شروع ہوئی ۔سہ پہر تین بجے تک ان اسمبلی حلقوں میں کل 59اعشاریہ 27فیصد ووٹرزنے اپنے حق رائے دہی استعمال کیاہے ۔

دوسرے مرحلہ کی 20سیٹوں میں سے اٹھارہ کے لیے پولنگ ختم ہوگئی ہے جبکہ جمشید پور مشرق اور جمشیدپور مغرب میں شام پانچ بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے ۔سہ پہر تین تک جمشید پور مشرق میں 46اعشاریہ 41فیصد اور جمشید پورمغرب میں 43اعشاریہ 22فیصدووٹرز نے ووٹ ڈالے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here