اسرو کو ملی کامیابی:ہندوستان کا مواصلاتی سٹلائیٹ جی سیٹ۔30،یوروپی خلائی بندرگاہ فرنچ گواناسے چھوڑاگیا

0
174

ہندوستان نے خلائی میدان میں ایک اہم باب کا اضافہ کیا ہے کیونکہ اس کا مواصلاتی سٹلائیٹ جی سیٹ۔30(GSAT-30) یوروپی خلائی بندرگاہ فرنچ گوانا سے کل شب کامیابی کے ساتھ مدار میں چھوڑا گیا ۔ جو نئے سال میں ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی(Indian Space Research Organisation) کا چھوڑے جانے والا پہلا سٹلائیٹ ہے۔

ا س سٹلائیٹ کا وزن 3450کیلوہے اور یہ انسیٹ 4Aسٹلائیٹ کا بدل ہوگا۔اسرو کے یو آر راو سٹلائیٹ سینٹر کے ڈائریکٹر پی کُنی کرششن جو سٹلائیٹ کو چھوڑے جانے کے وقت موجود تھے نے اس کو کامیابی کے ساتھ چھوڑے جانے پر ایرین خلائی ٹیم اور اسرو کو مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے اس کوسال 2020کے لئے بہترین شروعات قراردیتے ہوئے کہاکہ اس مشن کی ٹیم نے ماسٹرکنٹرول مرکز نے اس کو چھوڑے جانے کے بعد کے عمل کو فوری طورپر مکمل کیا ہے۔

بنگلورو کے اسرو کے ہیڈکوارٹرس نے کہاکہ جی سیٹ30کو مخصوص انداز میں ڈیزائن کیا گیا تھا تاکہ خلا میں ٹرانسپونڈرس کی تعداد میں اضافہ کیاجاسکے۔اسرو نے بھی اس سٹلائیٹ کو چھوڑے جانے کی توثیق کی اور سائنسدانوں کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔اس سٹلائیٹ کو چھوڑے جانے کے فوری بعد کرناٹک کے ہاسن میں واقع اسرو کے ماسٹر کنٹرول روم نے جی سیٹ30کا کنٹرول حاصل کرلیا۔یہ سٹلائیٹ معمول کے مطابق کام کررہا ہے۔

خلائی ایجنسی،جاریہ سال جی سیٹ20کو بھی چھوڑنے کی تیاری کررہا ہے۔دیگر تین سٹلائیٹس جو بینڈ کے یو اور بینڈ کے اے کی فریکونسی کی طرز کے ہیں کو پہلے ہی چھوڑا جاچکا ہے۔ان سٹلائیٹس میں جی۔سیٹ 19کو 5جنوری 2017،جی سیٹ۔29کو 14نومبر2018کو چھوڑاگیا تھا جبکہ جی سیٹ11جو اسرو کابھاری بھرکم سٹلائیٹ تھا کو 5دسمبر2018کو چھوڑا گیا تھا۔ان چاروں نے مل کر ہندوستان بالخصوص دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ کا انقلاب لایا تھا۔
ان کے ذریعہ100جی بی پی ایس ہائی براڈ بینڈ رابطہ بشمول ان فلائٹ اور سمندری رابطہ فراہم کیا گیا تھا۔جی سیٹ جیسی سٹلائیٹ کا مقصد خصوصی قسم کے ٹرانسپورنڈرس کی تیاری بھی ہے جس کے ذریعہ ہائی فریکونسی کے ساتھ انٹرنیٹ کی رفتار اوررابطہ بڑھایاجاسکتا ہے۔

جی سیٹ۔30اور جی سیٹ20،ان 25مشنس میں شامل ہیں جن کو چھوڑنے کی منصوبہ بندی جاریہ سال کی گئی تھی۔ جی سیٹ30کے ساتھ ایک اور مواصلاتی سٹلائٹ( EUTELSAT KONNECT)بھی چھوڑا گیا۔ اس مشن کا مکمل وقت38منٹ 25سکنڈ تھا۔ ایرین خلائی ایجنسی کا یہ پانچواں مشن ہے۔ سٹلائٹ کو چھوڑنے کی تیاری کا جائزہ14جنوری کو لیاگیا تھا تاکہ الٹی گنتی کی شروعات کی جاسکے۔ ایک سال پہلے اسرو نے جی سیٹ 31کو چھوڑا تھا اب اس سال جی سیٹ30کو چھوڑاگیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here