عرب لیگ فارن منسٹرز کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کرے۔
عرب لیگ کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں بین الاقوامی فوجداری عدالت سے بے دخل فلسطینیوں اور فلسطینی علاقوں پر قبضے کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
عرب لیگ کونسل آف فارن منسٹرز نے سیکیورٹی کونسل سے بات چیت کے لیے کمیٹی کی منظوری دے دی۔
کمیٹی میں سعودی عرب، اردن، فلسطین، قطر، مصر اور مراکش شامل ہوں گے۔
کمیٹی اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل سے اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات روکنے کا مطالبہ کرے گی۔
عرب وزرائے خارجہ نے مسجدِاقصیٰ میں نہتے نمازیوں کے خلاف اسرائیلی فوجیوں کے جرائم کی شدید مذمت کی ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے غیر قانونی اقدامات بین الاقوامی چارٹرز کی خلاف ورزی ہیں۔
انہوں نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنے کی کوششوں کی شدید مذمت کی ہے۔