صحافیوں کے خلاف مقدمات کی آئی این ایس نے مذمت کی

0
78

انڈین نیوز پیپر سوسائٹی (آئی این ایس) نے کسان تحریک کی اطلاع دینے والے سینئر ایڈیٹرز اور صحافیوں کے خلاف درج ایف آئی آر کی شدید مذمت کی ہے۔

منگل کے روز آئی این ایس کے جنرل سکریٹری میری پال کے ذریعہ جاری کردہ سرکاری پریس ریلیز کے مطابق ، آئی این ایس کے صدر ایل ایڈمولم نے صحافیوں کے خلاف دہلی ، اتر پردیش اور مدھیہ پردیش پولیس کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کی مذمت کی ہے۔

آئی این ایس نے اتر پردیش اور مدھیہ پردیش کی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں تاکہ پریس کے حقوق پر قدغن نہ لگے اور میڈیا بلاوجہ خوف سےاپنے فرائض سرانجام دے سکے۔

قابل ذکر ہے کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کی ٹریکٹر پریڈ کے دوران تشدد کو بھڑکانے ، اشتعال انگیز اور گمراہ کن خبریں پھیلانے کے الزام میں اترپردیش اور مدھیہ پردیش میں چھ صحافیوں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here