سڑک حادثہ میں زخمی میٹروملازم کی علاج کے دوران موت

0
1033

لکھنؤ:موہن لال گنج کے سسنڈی علاقہ میں دوشنبہ کی دیر رات سڑک حادثہ میں شدید طور سے زخمی میٹروملازم نے ٹراماسینٹرمیں علاج کے دوران دم توڑدیا۔جس کے بعد پولیس نے لاش کاپنچ نامہ بھر کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیاہے۔

اطلاع کے مطابق سسنڈی کے سلسامئو ہلگی موضع کے رہنے والے ۲۰سالہ ومل یادو لکھنؤ میٹرومیں ملازمت کرتاتھا۔دوشنبہ کی دیر رات میناپور موضع سے پیدل گھر جارہے ومل کونامعلوم گاڑی نے زوردار ٹکر ماردی،جس سے وہ چھٹک کر دور جاگرااور شدید طور سے زخمی ہوگیا۔

راہگیروں کی اطلاع کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے زخمی ومل کوعلاج کیلئے سی ایچ سی بھیجا۔ جہاں ڈاکٹروںنے اس کی حالت نازک دیکھتے ہوئے ٹراماسینٹر منتقل کردیا،جہاں علاج کے دوران دیر رات ومل نے دم توڑدیا۔انسپکٹر جی ڈی شکلانے بتایاکہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے زخمی میٹروملازم ی موت کی اطلاع ملی ہے۔کنبہ والوں کے تحریر دینے پر مقدمہ درج کر کے کارروائی کی جائے گی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here