امریکہ میں موذی کورونا وائرس سے 2.90 کروڑ سے زائد افرا د متاثر

0
100

واشنگٹن ، 10 مارچ : جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں اس کے متاثرین کی تعداد 2.90 کروڑسے زائد ہوچکی ہے۔ وہیں اس جان لیوا وبا سے اب تک 5.27 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں موذی کورونا وائرس سے 2.90 کروڑ سے زائد افرا د متاثر

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5،27،482 تک پہنچ گئی ہے اور متعدی وبائی امراض کے مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 90لاکھ 86ہزار 784 ہوچکی ہے۔

امریکہ کی کیلیفورنیا اور نیو یارک جیسی ریاستیں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف کیلیفورنیا میں ہی کووڈ- 19 سے اب تک 54،491 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ نیویارک میں 48،475 ، ٹیکساس میں 45،578 ، فلوریڈا میں 31،889 ، پنسلوانیا میں 24،388 ، نیو جرسی میں 23،040 ، جارجیا میں 17،978 ، اوہائیو میں 17،661 ، اور مشی گن میں کورونا وائرس سے اب تک 16،692 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ملک میں کورونا ویکسی نیشن کی مہم بھی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here