ہندوستان افغانستان کے ساتھ ملازمتوں کے لئے مہارت شیئر کرے گا

0
155

نئی دہلی 23 مارچ : مرکزی کابینہ نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے شعبے میں تجربہ اورمہارت شیئرکرنے کے لئے افغانستان کے ساتھ معاہدے کو آج منظوری دے دی

ہندوستان افغانستان کے ساتھ ملازمتوں کے لئے مہارت شیئر کرے گا

وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت میں منگل کو یہاں ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں یونین پبلک سروس کمیشن (یوپی ایس سی) اورافغانستان کے آزاد انتظامی اصلاحات اورسول سروس کمیشن ( آئی اے آر سی ایس سی) کے مابین معاہدہ میمورنڈم پر دستخط سے متعلق تجویز کو منظوری دی گئی۔

اس معاہدے سے آئی اے آرسی ایس سی اوریوپی ایس سی کے درمیان باہمی تعلقات کو مضبوطی ملے گی۔ یہ امیدواروں کے انتخاب کے میدان میں دونوں فریقوں کو تجربہ اور مہارت کو شیئرکرنے کی سہولت مہیاکرے گا۔

اس معاہدہ کے تحت پبلک سروس میں بھرتی اورانتخاب کے جدید نقطہ نظر، خاص طور سے یوپی ایس سی اور آئی اے آرسی ایس سی کے کام کے سلسلے میں تجربات کا تبادلہ کیا جاسکے گا۔

ساتھ ہی کتابوں، رہنماکتب اور دیگر دستاویزات سمیت معلومات اورمہارت کا تبادلہ کیا جائے گا لیکن خفیہ دستاویزات اس معاہدے کے دائرے سے باہررہیں گے۔ اس کے علاوہ تحریری امتحانات کی تیاری اور کمپیوٹر پر مبنی بھرتی امتحان اورآن لائن امتحانات کے انعقادمیں انفارمیشن ٹکنالوجی کے استعمال میں مہارت بھی شیئر کی جائے گی۔
اس کے تحت افسران کے لئے تربیتی سیشن بھی منعقد کئے جائیں گے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here