ملک میں کورونا وائرس کے معاملے بڑھ کر 834 ہوگئے

0
213

نئی دہلی ،28 مارچ؛ملک میں کورونا وائرس (کووڈ -19) کے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں 110 نئے کیس سامنے آنے کی وجہ سے ملک میں اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 834 تک پہنچ گئی ہے۔


صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے مطابق آج علی الصبح تین بجے تک ملک میں کورونا وائرس کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 748 تھی۔ اس کے علاوہ 66 لوگ ٹھیک ہوکر اسپتال سے چھٹی پا چکے ہیں جبکہ 19افراد کی موت ہو چکی ہے۔ ایک غیر ملکی کے علاج کے بعد ملک سے باہر جا چکا ہے۔

اس سے پہلے جمعہ کی صبح 10 بجے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا تھا کہ کل 724 لوگوں میں کووڈ -19 کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے.۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here