اے پی کے وجیانگرم ضلع میں اشرار نے مندر میں مورتی کو نقصان پہنچایا

0
169

حیدرآباد:  اے پی کے وجیانگرم ضلع میں اشرار نے مندر میں مورتی کو نقصان پہنچایا۔ضلع کے نیلی میرلہ علاقہ میں یہ تقریبا 400سالہ مندر ہے۔اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں تفصیلات معلوم کی اور ایک معاملہ درج کرکے اشرار کی تلاش شروع کردی۔ضلع ایس پی راجہ کماری نے کہاکہ بعض نامعلوم اشرار مندر میں داخل ہوئے جنہوں نے مندر میں رکھی مورتی کو نقصان پہنچایا اور اپنے ساتھ مورتی کا سر لے گئے جبکہ مندر میں رکھی ہوئی دیگر مورتیوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچایاگیا۔ایس پی نے کہا کہ پولیس کی ٹیمیں سراغ حاصل کرنے کے لئے جھاڑیوں میں تلاشی کا کام کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اشرار کو پکڑنے کے لئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔پولیس کی کلوز ٹیمیں بھی وہاں پہنچ گئی ہیں۔ساتھ ہی مندر میں انگلیوں کے نشانات کا بھی پتہ چلایاجارہا ہے۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ جلد ہی اشرار کو پکڑ لیاجائے گا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here