کرائسٹ چرچ: مہمان پاکستان کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے دوسرے دن کپتان اور دنیا کے پہلے نمبر ایک بلے باز کین ولیمسن (112 ناٹ آؤٹ) اور مڈل آرڈر میں بلے باز ہنری نکولس (89 رنز ناٹ آؤٹ) کی نصف سنچری سے نیوزی لینڈ نے پہلی اننگ میں تین وکٹ کے نقصان پر 286 رنز بنائے ہیں ۔ نیوزی لینڈ فی الحال مہمان پاکستان سے 11 رنز پیچھے ہے۔
پاکستان کی پہلی اننگز 297 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔ ولیمسن اور نکولس کی شاندار اننگز نے بدولت نیوزی لینڈ کو مضبوط پوزیشن پر پہنچایا۔ کھیل ختم ہونے تک ولیمسن کریز پر موجود ہیں ، انہوں نے 175 گیندوں میں 16 چوکوں کی مدد سے 112 اور نکولس نے 186 گیندوں میں آٹھ چوکوں کی مدد سے 89 رنز بنائے۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے ٹیم کو مضبوط آغاز کیا اور ٹام لیتھم اور ٹام بلینڈیل نے پہلی وکٹ کے لئے 52 رنز جوڑے۔ تاہم فہیم اشرف نے بلینڈیل کو ایل بی ڈبلیو کرکے یہ شراکت توڑ دی۔ بلینڈیل نے 54 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 16 رنز بنائے۔
Also read