صبح میں دہلی والوں کی آنکھیں گھنے کہرے کی آغوش میں کھلیں

0
32

نئی دہلی:  قومی دارالحکومت دہلی میں پیر کے روز لوگوں نے گھنے کہرے کی آغوش میں آنکھیں کھولیں۔ کم ویژیبلٹی کی وجہ سے مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ، جس کی وجہ سے دن کے ابتدائی اوقات میں ٹریفک کی رفتار کم رہی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت میں سرد موسم جاری رہنے کے ساتھ ہی کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری اور رطوبت کی سطح 100 فیصد رہی ، حالانکہ صبح 10 بجے درجہ حرارت 13.6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شام تک درجہ حرارت مزید گر سکتا ہے، اور اس کے 18 ڈگری کے قریب پہنچنے کا امکان ہے۔ محکمہ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صفدرجنگ سنٹر میں 14.8 ملی میٹر ، پالم سنٹر میں 5.3 ، لودھی روڈ میں 18.6 ملی میٹر اور آیا نگر میں 15.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک افسر کے مطابق اتوار کو ہونے والی بارش سے شہر کی ہوا کے معیار میں بہتری آئی ہے۔ آج صبح 9 بجے کے قریب ہوا کا انڈیکس ویلیو میں کمی کی وجہ سے یہ 153 ریکارڈ کیا گیا۔ گرج چمک کے ساتھ بارش اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 ڈگری کے قریب رہنے کی امید ہے۔
محکمہ موسمیات نے منگل کے روز ہلکی بارش کے ساتھ ابر آلود آسمان کی پیش گوئی کی ہے ، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 11 اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری کے آس پاس رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اتوار کے روز دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15.8 ڈگری درج کیا گیا جو اوسط سے چار ڈگری کم تھی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here