Friday, May 3, 2024
spot_img
HomeHealthتلنگانہ میں کوویڈ 19کے379نئے معاملات درج کئے گئے

تلنگانہ میں کوویڈ 19کے379نئے معاملات درج کئے گئے

حیدرآباد:  تلنگانہ میں کوویڈ 19کے379نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 2,88,789ہوگئی ہے۔ ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر1559ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید تین اموات ہوئی ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 305افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,82,177 ہوگئی ہے۔ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 5,053ہے جن میں 2,776مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیاجارہا ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 41,246 کوویڈ 19کے معائنے کئے گئے تاہم453نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔بہ حیثیت مجموعی 71,45,613 نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 71نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular